پاکستان تحریک انص??ف کالاشوں پر گمراہ پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، لاپتا افراد کی فہرست میں شامل خالد مزاری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
تحریک انصاف لاشوں پر سیاست کرنے کے لیے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کرتے ہُوئے ایک بار پھر رنگے ہا??ھو?? پکڑی گئی، تحریک انص??ف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خدیجہ صدیقی نے من گھڑت 139 ناموں کی لسٹ اپنے ایکس ??ینڈل سے جاری کی۔
من گھڑت لسٹ میں سیریل 59 نمبر پر خالد مزاری کا نام بھی گھڑ دیا گیا،تحریک انص??ف کے آفیشل ایکس ??ینڈل نے خدیجہ صدیقی کے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کردیا جبکہ خالد مزاری نے اس لا پتہ افراد کی لسٹ میں اپنا نام دیکھ کر ویڈیو بیان جاری کردیا۔
خالد مزاری کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقے روجھان سے ہے، ویڈیو بیان میں خالدمزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا ات??ا پھیل چکا ہے کہ لوگ اسے من و عن تسلیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک جھوٹی لسٹ جاری کی ہے اس میں میرا نام بھی 59 ویں نمبر پر ہے جبکہ میرا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
خالد مزاری نے کہا کہ لوگ اس بات کو سچ سمجھیں گے کہ واقعی شاید ات??ے لوگ مسنگ ہیں یا مارے جا چکے ہیں، یہ سب جھوٹ ہے سب بکواس ہے، جھوٹ اور من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
خالد مزاری نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو زہریلا، جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔