اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 12کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منش??ات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منش??ات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس تناظر میں 11 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 12کروڑ سے زائد مالیت کی 712.938 کلوگرام منش??ات برآمد کی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کےدوران جدہ جانے والےمسافر سے 3 کلوگرام آئس برآمد کی گئی مسافر نے منش??ات مہارت سے اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ کے کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز بیگ میں چھپائی گئی 199 گرام ہیروئن اور اسلام آباد ??یں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 970 گرام آئس برآمد کی گئی۔
چمن کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 500 کلو چرس، کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 38 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، چونیاں بائی پاس قصور میں فیکٹری کے قریب گاڑی سے 80.4 کلو چرس اور 45.6 کلو افیون برآمد کی گئی۔
شامکوٹ موٹر ??ے ٹول پلازہ خانیوال کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ دیگر کارروائیوں کے دوران درہ آدم خیل کوہاٹ سے 6 کلوگرام چرس، مانسہرہ میں کے کے ایچ روڈ کے قریب گاڑی سے1.8کلوگرام چرس جبکہ جی ٹی روڈ راولپنڈی میں ملزم سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی، اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 19 گرام آئس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منش??ات فروخت کرنے کا اعتراف کیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف ??نس??اد ??نش??ات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔