وزیراعظم شہبازشریف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے شام پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر لبنانی ہم منصب نے پاکستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے کہا ہے کہ شام میں اس وقت چھ سو سے زائد پاکستانی موجود ہیں جن کا ??نخلا صرف لب??ان کے راستے ہی ممکن ہے، کیونکہ شام کے تمام ایئرپورٹ بند ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نجیب میقاتی سے گفتگو میں لب??ان کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورلب??ان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا ??عادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیلیے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم
وزیراعظم نے لب??ان کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کا ????رم??دم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے بھی اسی طرح کے جنگ بندی معاہدے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مشکل وقت میں لب??ان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،
پاکستان لب??ان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کومستقبل میں بھی ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے فوری انخلا کیلیے مدد طلب کی۔
لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اسرائیل کی فوجی جارحیت پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم کا ??کریہ ادا کیا اورکہا کہ لب??ان شام سے پاکستانی شہریوں کا ??ہہ دل سے خیر مقدم اور بحفاظت وطن واپسی میں ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے شام اور لب??ان میں پاکستان کے سفیروں سے بھی بات چیت کی اورانہیں شام میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد اور بحفاظت وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔