وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں جہاں ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ایک??پر??س نیوز کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اس??یکر پنجاب اس??بلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف رکن قومی اس??بلی رضا حیات ہراج کی رہائش گا?? پہنچے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر اور مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے دیگر اراکین قومی اس??بلی اظہر قیوم ناہرہ، ذوالفقار احمد بھنڈر، رہنما مسلم لیگ (ن) میاں مرغوب احمد اور حافظ میاں محمد نعمان نے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل پر بات کی۔