وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی ??ئی) نے مصنوعی ذہانت سے ا??لام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھایا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی ??ئی نے اموات کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔ اگر یہ سچے ہیں تو ان کے ا??داد و شمار کیوں مختلف ہیں۔ اگر ان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا تو پوری پارٹی ??یک بات کرتی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے ا??تعمال سے ا??لام آباد کی پوری سڑک کو خون میں لت پت دکھایا۔ ہم نے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ ہماری دانشمندی اورکاوش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملتان میں قاسم باغ کے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے پی ٹی ??ئی کے 8 سے 10 کارکن جاں بحق ہوئے۔ کیا یہ ان کے گھر تعزیت کے لیے گئے۔ کنٹینر سے روزانہ گالم گلوچ کی سیاست کی جاتی تھی۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بھی بانی چیئرمین پی ٹی ??ئی نے رکھی۔ نواز شریف نے ملک میں ٹرین مارچ بھی کیا، بڑے جلسے بھی کئے لیکن کبھی کسی کو تو کر کے نہیں بلایا۔ بانی چیئرمین پی ٹی ??ئی کو بھی خان صاحب کہہ کر پکارتے تھے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ انہوں نے رانا ثناء اللہ پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا۔ انہوں نے اپ??ی صفوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی نہیں بخشا۔ ہم نے کہیں نہیں جانا ہے۔ شہزاد اکبر یہاں بیٹھا ہوا کرتے تھے۔ اس وقت بھی کہا تھا کہ خان صاحب یہ لوگ بھاگ جائیں گے آج وہ کہاں ہیں؟ ان کی سیاست میں تکبر اور غرور تھا۔ پی ٹی ??ئی کے دور میں اپ??زیشن کو جیلوں میں بھیجا گیا۔ پارلیمنٹ میں اپ??زیشن کے بینچ خالی پڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس معیشت پر ہے۔ آج شرح سود 13 فیصد پر آ گئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر ہو چکے ہیں اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔اس ملک کے عام آدمی کا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے ا??ے حل کرنا ہمارا فرض ہے۔